ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ سمندری پارس جنوبی گيس فیلڈ میں کھدائي کے بیس پلیٹ فارم لگائے جائيں گے۔
ایسنا نیوز سے گفتگو کرتےہوئے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے کہا کہ گرچہ مغربی ملکوں نے ایران کے لئے گيس اور پٹرولیم کی کھدائي کے پلیٹ فارموں پر پابندی لگارکھی ہے لیکن جنوبی پارس گيس فیلڈ میں مزید چار پلیٹ فارم لگائے جائيں گے جس کے بعد اس گيس فیلڈ میں کھدائي کے پلیٹ فارموں کی تعداد بیس ہوجائے گي۔
قابل ذکرہے کہ پارس جنوبی گيس فیلڈ قطر کے ساتھ مشترک ہے اور اس میں اب تک دس مرحلے مکمل ہوچکے ہیں جن سے روزانہ دو سو اسّی ملین مکعب میٹر گيس نکالی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
3 اگست 2013 - 19:30
News ID: 448552
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم نے کہا ہے کہ سمندری پارس جنوبی گيس فیلڈ میں کھدائي کے بیس پلیٹ فارم لگائے جائيں گے۔